افغانستان
افغان زائرین کے لیے ایران نے ابھی تک اربعین ویزا جاری نہیں کیا
افغان زائرین کے لیے ایران نے ابھی تک اربعین ویزا جاری نہیں کیا
اربعین حسینی کے ایام قریب آتے جا رہے ہیں مگر افغان زائرین اب بھی کابل میں ایرانی سفارتخانے کی طرف سے ویزا اجرا کے منتظر ہیں۔
"الجزیرہ” کے مطابق یہ تاخیر ہزاروں عاشقانِ کربلا کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
زیارتی کمپنیاں بھی مسلسل بڑھتی ہوئی درخواستوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔
گزشتہ سال ایران نے مفت ویزا جاری کرکے 40 ہزار سے زائد افغان زائرین کی روانگی ممکن بنائی تھی۔
جبکہ عراق کی سفارت پہلے ہی مفت ویزا کے اجرا کے لیے آمادگی ظاہر کر چکی ہے، لیکن ایرانی جانب سے اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔