پاکستان

پاکستان میں مون سون کے دوران 288 افراد جاں بحق، 690 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے

پاکستان میں مون سون کے دوران 288 افراد جاں بحق، 690 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کے دوران 26 جون سے 29 جولائی تک 288 افراد جاں بحق اور 690 زخمی ہوئے، اس مدت کے دوران 1567 مکانات بھی تباہ ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے دوران ملک بھر میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ کے جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مون سون کے دوران 26 جون سے 29 جولائی تک 288 افراد جاں بحق اور 690 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 1567 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں میں جاں بحق افراد میں پنجاب کے 6 اور سندھ کا ایک شہری شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں پنجاب میں 14 اور خیبرپختونخوا میں ایک شہری زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے، جہاں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے شدید خطرات ہیں، یہ بارشیں29 جولائی سے شروع ہو کر 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، ریسکیو ٹیمیں اور ساز و سامان پیشگی تعینات کرنے اور نکاسی آب کا نظام فوری صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، نارووال اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی جی خان، راجن پور، اور رحیم یار خان میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button