عراق میں اربعین حسینی کے ضمن میں مجمع جهانی هیئات و مواکب حسینی کی سرگرمیاں جاری
عراق میں اربعین حسینی کے ضمن میں مجمع جهانی هیئات و مواکب حسینی کی سرگرمیاں جاری**
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے عالمی ادارے سے منسلک "مجمع جهانی هیئات و مواکب حسینی” کے اراکین نے اپنی اربعینی سرگرمیوں کے تسلسل میں عراق کے شہر بصرہ میں 28 محرم الحرام کو مختلف پروگرام جاری رکھے۔
اس مرحلے میں، مجمع کے اراکین نے کئی مواکب، جیسے: موکب الامام الحسن علیہ السلام، علی اکبر سلام اللہ علیہ، مظلومیت الزہراء سلام اللہ علیہا، شہداء خدام الحسین علیہ السلام، سید الشہداء علیہ السلام اور شہداء الحشد سے ملاقات و گفتگو کی۔
29 محرم کو یہ وفد البصرہ اور الشعائر سیٹلائٹ نیٹ ورکس کے مراکز کے دورے کے بعد شہر گرمة علی گیا، جہاں انہوں نے شیوخ عشائر کعب کے دیوان میں شرکت کی اور مواکب: شباب امیر المؤمنین علیہ السلام، احباب الزہراء سلام اللہ علیہا، علی بن ابی طالب علیہ السلام، خیمہ قمر بنی ہاشم علیہ السلام اور ہلال احمر کے موبائل میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا۔