ایران اسرائیل جنگ سے رہائشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ؛ 4 ٹریلین تومان تک
ایرانی ہاؤسنگ منسٹری کے نائب سربراہ نے بتایا کہ ابتدائی جائزوں کی بنیاد پر اسرائیل کے ساتھ حالیہ فوجی تنازع کے دوران ایرانی رہائشی یونٹو کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ تقریبا 3 سے 4 ٹریلین تومان لگایا گیا ہے۔
ریڈیو فردا کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران بھر میں 400 سے 500 کے درمیان رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی مقامی میڈیا نے منگل کے روز ہاؤسنگ منسٹر کے حوالے سے بتایا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی جائزے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی فنڈنگ کیسے فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل تہران کے میئر نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنے میں 18 سے 24 ماہ لگیں گے۔ اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ تعمیر نو کے شروع ہونے کا صحیح وقت ابھی تک معلوم نہیں ہے اور اس منصوبہ پر عمل درآمد کو منظم کرنے کا طریقہ قومی سطح پر ترتیب دیا جا رہا ہے۔