غیر درجہ بندی
اربیل میں پیشمرگہ فورسز اور ہرکی قبیلے کے مسلح ارکان کے درمیان شدید جھڑپیں؛ ریفائنریاں پھٹنے کا خطرہ
کردستان ریجن کے سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق روداؤ اور نینا جیسے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام کردستان ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ پیشمرگہ فورسیز اور خورشید ہرکی کی قیادت میں ہرکی قبیلے کے مسلح ارکان کے درمیان اربیل صوبہ میں واقع خبات علاقہ میں شدید مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
العربیہ کے مطابق جھڑپوں پر قابو پانے کے لئے اسپیشل فورسز، پولیس اور سیکورٹی یونٹس کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہرکی قبائلیوں نے کمک کو پیشمرگہ تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اربیل جانے والی کئی اہم سڑکوں کو بھی بند کر دیا ہے۔
خورشید ہرکی نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیشمرگہ پیچھے نہ ہٹے تو اہم کار اور لاناز ریفائنریوں کو اڑا دیں گے۔ علاقے میں سیکورٹی کا ماحول کشیدہ اور غیر مستحکم ہونے کی اطلاع ہے۔