ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کی روز عاشورا پیدل عزاداری
قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کی روز عاشورا پیدل عزاداری
قم مقدسہ میں عاشورائے حسینی کے دن، اتوار 15 تیر 1404 کو آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی پیدل عزاداری کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا۔
یہ پیدل عزاداری ہر سال عاشورہ کی صبح کو منعقد کی جاتی ہے، جس میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سوگ و ماتم کے اظہار کے طور پر ننگے پاؤں اور بغیر عبا کے شرکت کرتے ہیں۔
اس پر سوز جلوس میں درجنوں علمی و ثقافتی شخصیات اور حسینی عزادار معظم لہ کے ہم قدم شریک ہوئے۔
شرکاء نے اس موقع پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔