اسلامی دنیا

دنیا بھر میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مراکز میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری

دنیا بھر میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مراکز میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری

ماہ محرم 1447 کے آغاز کے ساتھ ہی بحرین سے عراق اور لبنان تک مختلف اسلامی ممالک میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مراکز نے شعائر حسینی کی تعظیم کا نمایاں اظہار کیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ماہ محرم 1447 کے آغاز کے ساتھ ہی بحرین سے عراق اور لبنان تک مختلف اسلامی ممالک میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مراکز نے شعائر حسینی کی تعظیم کا نمایاں اظہار کیا۔

محرم 1447 ہجری کے عشرہ اول میں بحرین میں حسینیہ مأتم الساکن نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں ملک کے شیعوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کا مشاہدہ کیا۔

یہ مجالس عزا حجۃ الاسلام شیخ عبدالشہید الستراوی کے زیر نظر منعقد ہوئیں۔ جن میں حجۃ الاسلام شیخ محمد علی محفوظ نے خطاب کیا اور 13 محرم تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اسی عرصہ کے دوران شہر کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں بھی روزانہ مجالس عزا کا انعقاد ہو رہا ہے۔ جس میں نوجوان مومنین سے ملاقات کے ذریعہ عاشورہ کی ثقافت کو نئی نسل میں پھیلانے کی اہمیت پر تاکید کی جا رہی ہے۔

4 محرم کو کچھ نوجوان دفتر مرجعیت میں حاضر ہوئے اور حسینی تحریک کی خدمت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی طرح دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں کربلا کے گورنر نے زائرین کی خدمت کے لئے بنیادی ڈھانچے میں پیشرفت کے سلسلہ میں گفتگو کی۔

اس ملاقات میں آنے والے اربعین میں ایک کروڑ زائرین کی میزبانی کی تیاری پر زور دیا گیا۔

جنوبی عراق بصرہ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام شیخ نزار الحسن نے العشار علاقہ میں شیخ سعد الرویمی کے دیوان میں منعقد مجلس عزا میں شرکت کی۔

یہ اقدام حسینی شعائر کی حمایت پر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی تاکید اور رہنما اصولوں کے مطابق کیا گیا۔

صوبہ دیالہ کے علاقہ شریف میں موکب امیر المومنین علیہ السلام نے تلاوت قرآن کریم سے لے کر تقاریر اور سینہ زنی تک باقاعدہ مجالس کے ساتھ ساتھ عزائے حسینی کو زندہ کرنے کے لئے ایک موثر ماحول بنایا ہے۔

لبنان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے نمائندہ حجۃ الاسلام شیخ جلال معاش نے بیاقوت کی سپریم اسلامی ثقافتی کونسل کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے غدیر کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے عاشورہ کے ساتھ اس کے گہرے تعلق پر تاکید کی۔

اس طرح مجالس عزا میں دنیا کے مختلف حصوں میں شیعوں کی وسیع اور بیک وقت شرکت پیغام عاشورہ کی عالمگیریت اور بین الاقوامی میدان میں حسینی ثقافت کو فروغ دینے میں مرجعیت شیعہ کے فعال کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button