شام
ٹرمپ نے شام سے پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
ٹرمپ نے شام سے پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
صدر ٹرمپ نے پیر کو شام پر امریکی پابندیاں ہٹانے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔ یہ فیصلہ ان کی شامی صدر احمد الشعار سے ملاقات اور مارچ میں عبوری حکومت کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
روئٹرز کے حوالے سے شیعہ خبر رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد، ان کی افواج، دہشت گرد گروہوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔
پابندیاں ہٹانے کا مقصد برسوں کی جنگ اور انسانی بحران کے بعد شام میں سرمایہ کاری اور تعمیر نو کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تاہم کچھ پابندیوں کے لئے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔