روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں انعقاد عزا کی تیاریاں مکمل
روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں انعقاد عزا کی تیاریاں مکمل
روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے سکریٹریٹ نے ماہ محرم کی عزاداری خصوصا روز عاشورا 1447 ہجری کی کامیاب عزاداری کی تیاری کی خبر دی۔
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (WAA) کے مطابق سکریٹریٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہ محرم خصوصا عاشورہ 1447 ہجری کی کامیاب عزاداری کے لئے تمام اقدامات اور تیاریاں روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ، فنی، سروس، فکری اور میڈیا کے شعبوں اور اداروں میں مکمل طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔
جیسا کہ تاسوعا و عاشورا حسینی قریب ہیں، کربلا معلی میں زائرین اور محبان اہل بیت علیہم السلام کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ عراق کے تمام خدماتی ادارے اور تنظیمیں خدمات فراہم کرنے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
اس سلسلہ میں رواں ماہ کی 25 تاریخ کو کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے اس صوبہ میں ماہ محرم کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ عاطفی اور فیصلہ کن ہے اور اس کے ساتھ انٹیلی جنس سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
الخطابی کے مطابق یہ منصوبہ بنیادی طور پر صوبہ کربلا کے پولیس فورسز پر منحصر ہے اور سکیورٹی فورسز اور پاپولر موبیلائزیشن فورسیز بھی اس میدان میں سرگرم ہیں۔