علاقائی صورتحال کا محرم الحرام کے عزاداری پروگراموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا : عراق کی وزارت داخلہ
علاقائی صورتحال کا محرم الحرام کے عزاداری پروگراموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا : عراق کی وزارت داخلہ:
عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان مقداد میری نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حالیہ علاقائی حالات کا محرم الحرام کے عزاداری کے پروگراموں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
فرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقداد میری نے وضاحت کی کہ خاص طور پر نجف اور کربلا میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کی حفاظت اور عزاداری کے پروگراموں کے بہتر انعقاد کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت داخلہ نے زیارتی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور شعائر حسینی کے بہتر انعقاد کے لیے اداروں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد علاقائی سلامتی پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم عراقی حکام نے ان خدشات کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔