اسلامی دنیاایشیاءدنیا
غزہ میں چند بیکریوں نے دوبارہ روٹی بنانا شروع کر دی: ورلڈ فوڈ پروگرام
ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں چند بیکریوں نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد روٹی کی پیداوار اور تقسیم دوبارہ شروع کر دی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوبی اور وسطی غزہ میں متعدد بیکریوں نے روٹی کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔
درجنوں ٹرک بالآخر کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ سے اپنی کھیپ وصول کرنے اور رات بھر اسے پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈبلیو ایف پی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ بیکریاں اب گرم کھانوں کے مراکز کے ذریعہ روٹی تقسیم کر رہی ہیں۔فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے اعلان کیا کہ گزشتہ 2 دنوں میں غزہ میں بھوک سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر 29 بچے اور بزرگ جاں بحق ہو گئے ہیں۔