خبریںہندوستان

دہلی۔این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج،کئی علاقوں میں ہوئی بارش،لوگوں کو گرمی سے ملی راحت

دہلی میں جمعہ کی شام اچانک موسم کا مزاج بدل گیا۔ دوپہر کے وقت چلچلاتی گرمی سے لوگ پریشان تھے لیکن دن چڑھتے ہی موسم اچانک بدل گیا۔ شام پانچ بجے تک سیاہ بادلوں نے پوری دہلی اور این سی آر کو ڈھانپ لیا۔ سورج بادلوں کے سائے میں گم ہو گیا اور یوں لگا جیسے دن میں اندھیرا چھا گیا ہو۔

تھوڑی ہی دیر میں ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی۔ اس بارش سے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔ دہلی سے غازی آباد، نوئیڈا سے گروگرام، فرید آباد اور بہادر گڑھ تک کچھ ایسا ہی موسم رہا۔ تاہم بارش کے صرف آدھے گھنٹے کے بعد سورج ایک بار پھر نمودار ہوا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی اور آس پاس کے کچھ شہروں کے لیے اورنیج الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button