اسلامی دنیاخبریںعراق

دیالی یونیورسٹی عراق میں دوسری علمی کانفرنس "انتہا پسندی نہیں" کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 کو عراق کی دیالی یونیورسٹی نے انتہا پسندی کے خلاف دوسری علمی کانفرنس کی میزبانی کی۔

یہ کانفرنس دفتر عراقی وزیر اعظم اور قومی قائمہ کمیٹی برائے سماجی آگاہی اور رہنمائی کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

عراق کے متعدد سرکاری، علمی اور تحقیقی اداروں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا اور انسانی حقوق، فکری دہشت گردی کا مقابلہ اور پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی بیداری کمیٹی کے سربراہ حیدر السعدی نے اس حوالے سے کہا: اپنے مشن کے آغاز سے ہی ہم نے فیلڈ میں موجودگی کے ذریعہ معاشرے کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کا حل فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کی وزارت تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی نے اس میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دیانی یونیورسٹی نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں پیش قدمی کرتے ہوئے بیداری پیدا کرنے کے اقدامات کی ایک کامیاب مثال ہے۔

کمیٹی کے نائب چیئرمین محمد النوری نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کانفرنس کا مقصد عراقی معاشرے میں امن، محبت اور بقائے باہمی کے تصورات کو تقویت دینا ہے اور کانفرنس کا نعرہ انسانی زندگی کے وقار کے تحفظ کے لئے مذہبی اور انسانی اقدار پر زور دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button