ایشیاءخبریںدنیا

میانمار میں اسکول پر فوج کا فضائی حملہ، کم از کم 17؍ طلبہ ہلاک

میانمار کے ساگانگ علاقے میں واقع ایک اسکول پر فوج کے فضائی حملے میں کم از کم 17 طلبہ ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ڈیپاین قصبے میں ہوا، جو حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے قریب واقع ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی حکومت نے جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں۔ فوجی حکومت نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے حالات مسلسل کشیدہ ہیں اور فوج مظاہروں اور مزاحمتی گروپوں کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ حالانکہ زلزلے کے بعد 31 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم کئی علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں۔ این یو جی اور دیگر گروہ فوجی حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button