افریقہخبریںدنیا

جنوب مشرقی نائجیریا میں وحشیانہ قتل عام

نائجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایمو میں مسلح افراد کے خونی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشل کے مطابق اوکیگوے اوری روڈ پر ہونے والے اس حملہ کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر کاریں اور ٹرک جل گئے۔

اس جرم کے مرتکب افراد کو غیر قانونی علیحدگی پسند گروپ "انڈیجینس پیپل آف بیافرا” (آئی پی او بی) سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشل نے اس عمل کو ظالمانہ اور انسانی جان کے وقار کی مکمل بے توقیری کی علامت قرار دیا اور نائجیریا کی حکومت سے اس کی شفاف اور فوری تحقیقات اور اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button