اسلامی دنیاافغانستانخبریں

امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر مغربی کابل میں 32 نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی

امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر مغربی کابل میں مخیر حضرات کے تعاون سے آسان شادی کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے 32 نوجوان شیعہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں دولہا دلہن کے اہل خاندان، علماء اور مخیر حضرات نے شرکت کی، یہ تقریب شادی کے بھاری اخراجات کو کم کرنے اور پسماندہ نوجوانوں کی مدد کے لئے منعقد کی گئی۔

اس پروگرام کے انچارج حجۃ الاسلام محمد نقی مہدوی نے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد شادی کے زیادہ اخراجات کو روکنا اور ملک کے مشکل معاشی حالات میں سادہ شادی کی روایت کو رائج کرنا ہے۔

شرکت کرنے والے نوجوان جوڑوں نے دیگر نوجوان افغانوں کو بھی اس طرح کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی تاکہ شادی کے بھاری اخراجات کو کم کیا جا سکے اور اس طرح اپنی مشترکہ زندگی کا آغاز آسان ہو جائے۔

ان جوڑوں کے اہل خانہ نے بھی مخیر حضرات کے تعاون کو سراہا اور ملک کے سرمایہ داروں اور دولت مند افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پروگرامز میں تعاون کرتے ہوئے ضرورت مند نوجوانوں کو شادی کے آسان مواقع فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button