ایشیاءپاکستانخبریں

پاکستان ؛ سکھر جیل سے قیدی فرار ،جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ معطل،ایف آئی آر درج

سکھر: سکھر سینٹرل جیل سے قیدی عبدالجبار کورائی کے فرار ہونے کے سنگین واقعے پر وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ، قاضی نذیر نے قیدی کے فرار کی ابتدائی رپورٹ موصول ہونے کے بعد فوری اقدام کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ آغا ذوالفقار پٹھان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف کورائی کو معطل کر دیا ہے۔ واقعے میں مبینہ غفلت اور سہولت کاری کے الزامات کے تحت جیل اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک جیلر مہدی رضا سمیت اے ایس آئیز امان میتلو، کمال دین چاچڑ، اور سدھیر سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری انکوائری مکمل کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات سندھ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سازش میں ملوث اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button