اسلامی دنیاخبریںدنیایمن
عمان نے یمن میں امریکہ اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کا اعلان کیا

عمانی حکومت نے اعلان کیا کہ امریکہ اور یمن میں زیدی شیعہ حوثی تحریک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
عمان کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدہ میں بحیرہ احمر میں باہمی حملوں کو روکنا اور نیویگیشن کی آزادی کی ضمانتیں شامل ہیں۔ جہاں حوثیوں نے پہلے بین الاقوامی جہاز رانی پر حملہ کیا تھا۔
عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ کوئی بھی فریق دوسرے کو نشانہ نہیں بنائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات میں اعلان کیا کہ گروپ کے درخواست کے بعد حوثیوں پر بمباری روک دی جائے گی۔