ایشیاءپاکستانخبریںدنیاہندوستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور ہندستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور ہندستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندستان کے درمیان تعلقات حالیہ برسوں میں انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے لیے دل کی گہرائیوں سے احترام کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ان کی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی ممکنہ فوجی تصادم سے بچنا ناگزیر ہے، کیونکہ ایسا کوئی بھی اقدام قابو سے باہر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت تحمل کا ہے اور دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں، اور اقوام متحدہ کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button