اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاراچنار میں محفل حُسنِ قرأت بیاد شہداء کے عنوان سے روح پرور پروگرام کا انعقاد

مرکزی ادارہ تبلیغات پاراچنار کے زیرِ نگرانی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں "محفلِ حسنِ قرأت بیادِ شہداء” کے عنوان سے ایک عظیم الشان اور روحانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں قومی مشیران، علمائے کرام، ایم این اے بمعہ ٹیم، اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی سب سے نمایاں خصوصیت قرآن پاک کی تلاوت کا مقابلہ تھا، جس میں تقریباً 35 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔

اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلے 6 پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جبکہ تمام شرکاء قاری حضرات کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جو ان کی حوصلہ افزائی اور محنت کا اعتراف تھا۔ اس موقع پر مرکزی ادارہ تبلیغات نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں قرآن کریم سے وابستگی کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے اور نئی نسل کو قرآن کی طرف راغب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button