اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے شیعہ سیٹلائٹ نیٹ ورک اینڈ ریڈیوز یونین کے ڈائریکٹر کی ملاقات

روز جمعہ شیعہ سیٹلائٹ نیٹ ورک اینڈ ریڈیوز یونین کے ڈائریکٹر اور بغداد مشنری کی جنرل یونین کے ڈائریکٹر الحاج نصیر الشحمانی نے قم مقدسہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں الحاج ناصر الشحمانی نے اپنے زیر انتظام یونینز کی میڈیا اور ثقافتی سرگرمیوں اور پروگرامز کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اس ملاقات میں معارف اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے شیعہ میڈیا کو وسعت دینے کی اہمیت پر تاکید کی۔