خبریںدنیاشیعہ مرجعیت

طولانی مدت کے باوجود متعہ کا حکم عقد موقت والا ہی ہے اور اس میں نان و نفقہ واجب نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 6 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے متعہ کے بعض احکام کے سلسلہ میں فرمایا: عقد موقت کے لئے 50 یا 60 سال جیسی طویل مدت مقرر کرنا فقہاء کے درمیان محل اختلاف ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بعض فقہاء اس طریقے کو جائز سمجھتے ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ اگر کوئی متعہ طویل مدت کے لئے کیا جائے تو اسے عقد دائم سمجھا جاتا ہے اور اس کے لئے کفالت واجب ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن بعض فقہا کا  نظریہ ہے کہ یہ عقد موقت کا حکم رکھتا ہے۔ کیونکہ شرائط اس پر دلالت کرتی ہیں اور ایسے حالات میں نفقہ واجب نہیں ہے اور میرا بھی یہی نظریہ ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button