اسلامی دنیاایشیاءخبریںشامعراق

عراق اور کردستان کے علاقہ سے 12000 شامی مہاجرین شام واپس

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے بتایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں عراق اور کردستان کے علاقہ سے 12000 شامی مہاجرین شام واپس آئے۔

یہ لوگ دو سرحدی گذرگاہوں فیشخابور اور القائم کے ذریعہ شام میں داخل ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ فنڈنگ کی کمی مہاجرین کی واپسی کے پروگرام کے لئے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ شام کے اندر 16 ملین سے زیادہ لوگوں کو اب بھی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button