ایشیاءخبریںشامعراق

بغداد میں جولانی کی آمد پر عراقی اراکین پارلیمان اور عوام کا شدید ردعمل

بغداد – عراقی پارلیمنٹ کی رکن ابتسام الهلالی نے انکشاف کیا ہے کہ 51 اراکین پارلیمنٹ نے شامی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع المعروف "ابو محمد جولانی” کی بغداد آمد پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان اراکین کے مطابق جولانی کا تعلق ان دہشت گرد گروہوں سے رہا ہے جنہوں نے عراق میں متعدد خونریز کارروائیاں کیں، جس بنا پر اس کی موجودگی ملک کے امن و وقار کے منافی ہے۔

ابتسام الهلالی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جولانی کی شرکت عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں متنازعہ اور غیرمناسب اقدام ہے، جو عراق میں دہشت گردی کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب، عراقی خبر رساں ادارے "المعلومہ” نے رپورٹ کیا ہے کہ عوامی سطح پر بھی جولانی کے دورۂ بغداد پر شدید ناراضگی اور احتجاج سامنے آیا ہے، جس سے عوامی جذبات کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button