اسلامی دنیاخبریںسعودی عربمقدس مقامات اور روضے
حاجیوں کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچا

حجاج بیت اللہ الحرام کا پہلا قافلہ منگل 29 اپریل کی صبح انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچا۔
اس قافلہ میں 262 عازمین حج شامل ہیں جو سعودی ایئر لائن کی پرواز سے حیدرآباد ہندوستان سے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
اس قافلہ کی آمد کے ساتھ ہی حج انتظامی اور خدماتی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع ہو گئیں اور مراکز صحت، نقل و حمل، رہائش اور عازمین کی رہنمائی کے اداروں نے اپنے پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔