ایشیاءپاکستانخبریں

پاکستان : اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کا انعقاد، پاراچنار کے محاصرے پر شدید مذمت

وفاقی دارالحکومت میں کرم کے مشیران اور پاراچنار یوتھ راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام "کرم امن کنونشن” کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
علامہ سید تجمل حسین فخری نے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے حکومت کو کرم میں بدامنی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور پاراچنار کی صورتحال کو "پاکستان کا غزہ” قرار دیا۔
مفتی گلزار نعیمی اور سید حسن ظفر نقوی سمیت دیگر مقررین نے پاراچنار کے سات ماہ سے جاری محاصرے، سینکڑوں ہلاکتوں اور سڑکوں کی بندش پر حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے امن کے لیے بات چیت پر زور دیا جبکہ حمید حسین طوری نے مسئلے کو عالمی عدالت میں لے جانے کی دھمکی دی۔
مقررین نے حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کو پاراچنار کے مسائل کی جڑ قرار دیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
آخر میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار کا محاصرہ ختم کیا جائے، ٹل-پاراچنار روڈ کھولی جائے اور دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button