خبریںشیعہ مرجعیت

انتظار کا معنی واجبات کی ادائیگی اور حرام سے پرہیز ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 23 شوال 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عصر غیبت میں انتظار کے معنی اور مومنین خصوصا جوانوں کی ذمہ داری کے سلسلہ میں فرمایا: انتظار کے معنی واجبات کی ادائیگی اور حرام کو ترک کرنا ہے اور جو ان امور کا سب سے زیادہ پابند ہوگا وہ ہمارے آقا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف سے سب سے زیادہ قریب ہوگا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس لئے ہمیں ہر وہ چیز سیکھنی اور دوسروں کو سکھانی چاہیے جو ہم پر واجب یا حرام کی گئی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں خود بھی اس پر عمل کرنا چاہیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مومن نوجوانوں اور غیر نوجوانوں خصوصا جوانوں کی ذمہ داری ہے جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا: اللہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور اولی الامر کی اطاعت کرو یعنی خدا کی اطاعت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی اطاعت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی اطاعت اور 12 معصوم اماموں کی اطاعت عصر غیبت میں مومنین کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button