اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے کربلا معلی میں ہفتہ وار دینی کلاسز کا سلسلہ جاری

کربلا معلی میں ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے ہفتہ وار دینی کلاسز کا سلسلہ بطور منظم جاری ہے۔

یہ کلاسز دینی اور ثقافتی بیداری کے فروغ کے لئے ادارہ کی کوششوں کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں۔

یہ ہفتہ وار کلاسز ہر جمعرات کو  روضہ امام حسین علیہ السلام سے نزدیک باب القبلہ پر واقع حوڑہ علمیہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ان کلاسز کا مقصد دینی معلومات میں اضافہ اور ایک مناسب علمی اور تعلیمی ماحول میں شرکاء کی انفرادی اور سماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے دلچسپی رکھنے والوں کو ان کلاسز میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کلاسز میں سبھی لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔

یہ کلاسز ثقافتی، فلاحی اور انسانی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کا حصہ ہیں جو ادارہ عراق کے اندر اور باہر انجام دیتا ہے۔

یہ اقدامات اور کوششیں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے رہنما اصولوں اور سفارشات سے ماخوذ ہیں جو ہمیشہ انسانیت، معاشرے کی خدمت اور دینی اور اخلاقی بیداری کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button