اسلامی دنیاخبریںشام
اقوام متحدہ نے 1.3 بلین ڈالر کی امداد کے ساتھ شام کی تعمیر نو پر زور دیا

اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے 3 برسوں میں شام کی تعمیر نو کے لئے 1.3 ڈالر کے امداد مختص کرے گا۔
تنظیم کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کے مطابق اس سپورٹ میں انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا، نو زائیدہ ڈیجیٹل مارکیٹس اور سماجی پروگرام شامل ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق انہوں نے علاقائی ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں جیسے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے وسائل کی فراہمی میں حصہ لینے پر زور دیا۔
یہ کاروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شام کے مستقبل کے سلسلہ میں جلد ہی واشنگٹن میں اجلاس ہونے والا ہے۔
اقوام متحدہ نے اس پروگرام کو شامی عوام کی حمایت کا واضح پیغام قرار دیا ہے۔