اولی الامر صرف معصومین علیہم السلام ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 18 شوال المکرم 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ نے اصلی منابع کے سلسلہ میں کہ جن سے کوئی دینی حکم اخذ کیا جاتا ہے، فرمایا: ایک متواتر روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے دینی ماخذ سے استفادہ کی بنیاد قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کو قرار دیا ہے اور اس سلسلہ میں صرف یہی منبع معتبر ہیں، تیسرا کوئی نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس تناظر میں قرآن کریم حجت ہے اور اسی طرح جو کچھ عترت طاہرہ علیہم السلام سے صادر ہوا ہے حجت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بعض تفاسیر میں جو بات نقل کی گئی ہے کہ اس مراد حکمران ہیں صحیح نہیں ہے۔ اور جو بعض روایات میں غیر عترت طاہرہ کو اولی الامر کہا گیا ہے معتبر نہیں ہے، لہذا صرف معصومین علیہم السلام ہی اولی الامر ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔