خبریںدنیایورپ

برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی، بچوں کی فلاح کیلئے اہم قدم

لندن: برطانیہ میں ایک حالیہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر اسکولوں نے بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر اسکول کے اوقات میں پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ سروے چلڈرن کمشنر فار انگلینڈ، ریچیل سی سوزا کی جانب سے کرایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 99.8 فیصد پرائمری اسکول اور 90 فیصد سیکنڈری اسکول کسی نہ کسی شکل میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد اسکول میں طلبہ کی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنا اور اسمارٹ فون کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن یونین کے جنرل سیکریٹری، ڈینیل کیبیڈ نے اس پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ پر بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موبائل فون بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، خاص طور پر جب وہ غیر مناسب مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

کیبیڈ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی سوچ اور رشتوں کے تصور کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button