اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

قیدیوں اور فوجیوں کا فطرہ حکومت ادا کرے کیونکہ ان کے اخراجات، خوراک اور رہائش حکومت کی ذمہ داری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل شب 24 رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قیدیوں کے فطرہ کے سلسلہ میں فرمایا: کتاب "عروۃ الوثقی” میں ہے کہ اگر حکومت یا کوئی شخص کسی انسان کو چاہے بطور ظلم قید کرے اور اس قید کے دوران اس کا خرچ اور کھانا پینا حکومت یا اس شخص کے ذمہ ہے۔‌ لہذا اس قیدی کا فطرہ بھی حکومت یا اس شخص کے ذمہ ہوگا جس نے قید کیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فوجیوں کے فطرہ کے سلسلہ میں فرمایا: فوجی کا حکم بھی قیدی کے حکم جیسا ہے، البتہ ایک فوجی جس کے تمام اخراجات بشمول خوراک، لباس اور رہائش حکومت کی جانب سے سال بھر فراہم کی جاتی ہے تو فطرہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس شخص کے فطرہ کے سلسلہ میں جو کسی فقیر کے گھر مہمان ہو، فرمایا: اگر کوئی شب عید کسی ایسے فقیر کے گھر مہمان آئے جو فطرہ ادا نہ کر سکتا ہو، اگرچہ اس فقیر پر فطرہ ادا کرنا واجب نہیں ہے لیکن مہمان کا فطرہ ادا کرنا واجب ہے، اگر اس وقت استطاعت نہ ہو تو جب بھی ممکن ہو ادا کر سکتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: کیونکہ فطرہ ادا کرنے میں غنی ہونا شرط ہے لیکن مہمان کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button