کتاب "رویت ہلال از چشم فقہاہت" کی رسم اجرا

لکھنو۔ رویت ہلال کے سلسلہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کا مجموعہ "أسئلة حول رؤية الهلال مع أجوبتها” (جو آقا کی سائٹ پر موجود ہے۔) کا اردو ترجمہ آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ جعفر علی یعسوبی نجفی صاحب قبلہ نے چند برس پہلے کیا تھا، جو اس سے قبل نشر بھی ہو چکا ہے۔
ضرورت محسوس کرتے ہوئے دار سلیم بن قیس الہلالی ہند نے ایک بار پھر اسے نشر کیا تاکہ ہندوستان کے مبلغین و مومنین خصوصا آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین استفادہ کر سکیں۔

مذکورہ کتاب کی رسم اجرا بدست حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی صاحب قبلہ (وکیل آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ) شب جمعہ 26 رمضان المبارک کو باغ زہرا احمد آباد گجرات میں ہوئی۔ جس میں علماء و مبلغین و مومنین نے شرکت کی۔
اسی طرح دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنؤ میں بھی تقریب رسم اجراء منعقد ہوئی جس میں اراکین مکتب نے شرکت کی۔
27 رمضان المبارک 1446 ہجری کو مہوا میں اور 28 رمضان المبارک 1446 ہجری کو بھاو نگر میں بھی رسم اجرا کی تقریب منعقد ہوگی۔