اسلامی دنیاپاکستانخبریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیخ اختر عباس قمی کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء سمیت 6 زائرین شہید

بدھ کی رات بلوچستان کے ضلع گوادر کی حدود میں واقع علاقے کلمت میں دہشتگردوں کی جانب سے لگائی گئی ناکہ بندی کے دوران ریمدان بارڈر سے کراچی جانے والی بس کے زائرین کو شناختی کارڈ دیکھ کر، پنجاب سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر گاڑی سے اتار کر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

شہداء میں استاد العلماء، شیخ الجامعہ و موسس جامعة المنتظر لاہور شیخ اختر عباس قمی مرحوم کے فرزند ارجمند اور مرحوم ڈاکٹر امتیاز حسین خان کورائی کے داماد جناب ڈاکٹر عبد الزھراء بھی شامل ہیں جو گذشتہ دو ماہ سے قم المقدس میں مقیم تھے اور ابھی عید الفطر اپنے خانوادہ کے ساتھ منانے کی غرض سے پاکستان واپس آرہے تھے۔

شہید ڈاکٹر عبد الزھراء ایک دیندار، خاکی، سادہ زیست، ایماندار، محنتی، انتھک، خوش مزاج اور ہمدرد انسان تھے. جہاں بیٹھتے رونقِ بزم ہوا کرتے، 15 شعبان کی مناسبت سے قم سے جمکران کے رستے میں تین دن تک ایک موکب میں زائرین کی خدمت کرتے رہے، شہید ایک سعادت مند زندگی گزار کر سعادتِ ابدی کی منزل پر فائز ہوئے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button