اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتعراقمقدس مقامات اور روضے
ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو امامین عسکریین علیہم السلام کی نصرت کا عالمی دن

آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے اعلان کے مطابق، ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو "عالمی یومِ یاریِ امامین عسکریین علیہما السلام” کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اسی مناسبت سے، ہر سال ہزاروں عاشقانِ اہل بیت علیہم السلام اس دن کو عقیدت و احترام سے منانے کے لیے سامرا کا رخ کرتے ہیں۔

خصوصاً کربلا کے مؤمنین، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی قدس سرہ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے، گزشتہ 60 سال سے مسلسل آخری جمعہ کو امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کی زیارت کے لیے سامرا جاتے ہیں، تاکہ اس دن کی عظمت کو اجاگر کیا جا سکے۔