اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

قرآن کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانے میں مکمل ہوا جس طرح آج ہمارے پاس ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ شب 14 رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ عثمان نے قرآن جمع اور مرتب کیا ہے، فرمایا: یہ غلط بات ہے، بلکہ اس نے وہ مصحف جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے اصحاب کے پاس تھے انہیں جمع کر کے جلا دیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانے میں مکمل ہوا اور صحابہ کرام اور دیگر لوگوں سے یہ ہم تک پہنچا ہے۔ تواتر میں عدالت، وثاقت اور بلوغ شرط نہیں ہے لہذا جو خبر متواتر ہو وہ علم کا موجب ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم کا دفعی نزول ہے یعنی ایک ساتھ مکمل قران نازل ہوا جسکی تمام آیتیں آپ نے حفظ کر لیں۔ اسی طرح تدریجی نزول ہے کہ مختلف مناسبتوں اور مواقع پر آیت یا سورہ نازل ہوا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہ قرآن کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانہ میں مکمل ہو گیا تھا جیسا آج ہمارے پاس ہے، فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے ختم قران کی روایتیں نقل ہوئی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے زمانہ میں مکمل ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button