اسلامی دنیاخبریںمصر

مصر میں عظیم افطار تقریب؛ ہزاروں لوگ ایک دسترخوان پر جمع ہونے

رمضان المبارک کی سب سے عظیم افطار تقریب میں سے ایک میں ہزاروں مصری ہفتے کی شام قاہرہ کے علاقے المطریہ میں جمع ہوئے۔

مسلسل گیارہویں سال منعقد ہونے والی اس تقریب کو مصر میں رمضان المبارک کا سب سے بڑا افطار دسترخوان سمجھا جاتا ہے۔

مختلف کھانوں، مٹھائیوں اور مشروبات سے بھرے دسترخوان اس علاقے کی گلیوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ 

اس تقریب کے کھانے کی تیاری میں 200 سے زائد خاندانوں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 45 ہزار سے 50 ہزار تک لوگوں کا کھانا تیار کیا گیا۔

سڑکوں کو دیواری پینٹنگ سے سجایا گیا اور روزہ داروں کے لئے جشن کا ماحول بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button