اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام سرداب مقدس روضہ سامرا میں ضریح امامین عسکریین کا افتتاح

یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام سرداب مقدس روضہ سامرا میں با شکوہ ضریح مبارک کا افتتاح ہوا۔
اس تقریب میں زائرین، دینی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2/93 3/2 میٹر کے طول و عرض اور 780 کلوگرام وزن کی نئی ضریح کو شاندار اسلامی آرٹ اور قرآنی آیات سے مزین کیا گیا ہے اور اس پر خوبصورت نقش کندہ کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اقدام روضہ عسکریین علیہما السلام کے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے جس سے اس مقدس مقام کی خوبصورتی اور روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے۔