داڑھی منڈوانے کی حرمت پر امام علی رضا علیہ السلام سے صحیح روایت موجود ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ شب 11 رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے داڑھی منڈانے کے سلسلہ میں فرمایا: اس سلسلہ میں وسائل الشیعہ جیسی کتابوں میں امام علی رضا علیہ السلام سے صحیح روایت موجود ہے جو داڑھی منڈانے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس سلسلہ میں میرا فتوی ٹھڈی کو مونڈنا حرام ہے لیکن چہرے کے دونوں طرف مونڈنا احتیاط واجب ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یعنی قیامت کے دن چہرے کے دونوں اطراف منڈوانے والے کا دفاع نہیں کروں گا، نہ اس کی ذمہ داری قبول کروں گا، نہ ہی اسے عذر سمجھوں گا اور نہ ہی اس کی حرمت کا فتوی دوں گا اس لئے ایسے لوگ میرے بعد جو فقیہ جامع الشرائط ہے، (العالم فالعالم کے قاعدہ کے مطابق) سے رجوع کریں جنہوں نے جواز کا فتوی دیا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔