اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

بیوی شوہر کے جس گھر میں رہتی ہے صرف اس سے اسے میراث نہیں ملے گی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار شب ہشتم ماہ رمضان المبارک 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بیوی کو میراث ملنے کے سلسلہ میں فرمایا: زوجہ کی میراث کے سلسلہ میں دلیل خاص موجود ہے کہ زوجہ کو شوہر کی اس عمارت اور زمین سے وراثت نہیں ملے گی جہاں وہ رہتی تھی لیکن دوسری تمام چیزوں سے میراث ملے گی چاہے وہ عمارت ہو یا زمین ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مثلا اگر شوہر کے پاس کئی مکانات ہیں ان میں سے ایک مکان میں وہ اور اس کے اہل خانہ رہتے ہیں لیکن دوسرے مکان اس نے کرائے پر دے رکھے ہیں ایسی صورت میں بیوی کو دوسرے مکانات کی عمارت اور یہاں تک کہ ان کی زمین میں بھی میراث ملے گی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا جس گھر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہو وہاں سے بیوی کی وراثت ایسی ہے کہ اسے اس مکان کی زمین یا اس عمارت سے وراثت نہیں ملتی بلکہ صرف مکان کی قیمت سے ملتی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زرعی زمینوں سے بیوی کی وراثت کے سلسلہ میں فرمایا: اگر شوہر کے پاس زمین یا باغ ہو جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا تھا تو بیوی کو زمین سے وراثت نہیں ملے گی۔ صرف اس کے درختوں کی قیمت سے وراثت ملے گی۔ لیکن اگر شوہر کے پاس زرعی زمین اور باغ ہو جسے وہ کاروبار اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرتا تھا تو بیوی کو ان سب میں میراث ملے گی۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں  بعد نماز مغربین منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button