اسلامی دنیاایرانایشیاءخبریں

ایران میں ادویات کی قلت کے بحران اور فارمیسی کا دیوالیہ؛ کلیمز کی عدم ادائیگی پر فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کی وارننگ

ایرانی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے پروگرام اور بجٹ آرگنائزیشن کہ سربراہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا کہ اگر فارمیسیوں کے مطالبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان مراکز کے پاس بغیر انشورنس کے مریضوں کے نسخے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

ادویات کی قلت کا بحران اور فارمیسیوں کے مالی مسائل شدت اختیار کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایران میں ادویات کی قلت اور فارمیسیوں کے مطالبات کے جمع ہونے کا بحران نازک مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ شہرام کلانتری نے پروگرام اور بجٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں لکھا کہ آبان، آذر اور دی (ایرانی مہینے) مہینوں سے متعلق فارمیسیوں کے مطالبات آئندہ چند دنوں میں ادا نہ کئے گئے تو فارمیسی بغیر انشورنس کے نسخے قبول کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمع شدہ قرضوں اور مالی مسائل کی وجہ سے کئی فارمیسی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل سیکورٹی آرگنائزیشن فارمیسیوں کے کلیمز کی ادائیگی نہیں کر پا رہی ہیں جس کی وجہ سے کریڈٹ ایلوکیشن کی حد پوری ہو گئی ہے اور اس مسئلہ کی وجہ سے ادویات کی سپلائی میں شدید خلل ایجاد ہوا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ہیلتھ اینڈ ٹریٹمنٹ کمیشن کے رکن محمد جمالیان نے بھی اس معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی اکاؤنٹ خالی ہے اور فارمیسی 19 فروری سے سوشل سیکورٹی کے کتابچے قبول نہیں کر سکیں گی۔

یہ بحران اس وقت شدت اختیار کر لیتا ہے جب لاعلاج اور کینسر کے مریضوں کے لئے دوائیوں کی کمی اہم مسئلہ بن جاتی ہیں۔

محمد جمالیان نے 350 سے 400 ادویات کی قلت کی خبر دیتے ہوئے پیشنگوئی کی کہ مستقبل قریب میں اس قلت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

جس کے نتیجے میں موجودہ صورتحال ملک کی صحت عامہ کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے اور اس بحران کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت کو دوگنا کر دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button