اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے

آیۃ اللہ العظمی سید محمد شیرازی رحمۃ اللہ علیہ كے فرزندان کی امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے انچارج سے ملاقات

حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی شیرازی امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس میں تشریف لائے اور انھوں نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محمدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

3 رمضان المبارک کو اس ملاقات میں فریقین نے عالمی میدان میں میڈیا کے موثر کردار اور شیعہ تعلیمات کو متعارف کرانے اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت سے روشناس کرانے میں مذہبی کتابوں کی تالیف اور اشاعت کی اہمیت پر زور دیا۔

شیخ مصطفی محمدی نے اس ملاقات میں بتایا کہ 1997 میں مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی نے دنیا کی 40 زندہ زبانوں میں شیعہ سیٹلائٹ چینلز کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی تھی، اسی طرح مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے امام حسین علیہ السلام کے نام پر چینل کی تاسیس کا حکم دیا تو سن 2009 میں قرآن و عترت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کے تعارف کی غرض سے امام حسین علیہ السلام ٹی وی کو قائم کیا گیا۔‌

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی شیرازی نے دینی اقدار کے دفاع میں امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ثقافتی اور میڈیا کے میدانوں میں نظریات کے تبادلے اور ہم آہنگی کا ایک موقع تھا اور یہ مذہبی اداروں اور آزاد شیعہ میڈیا کے درمیان تعمیری تعامل کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button