مبلغین مو منین کو شریعت محمدی سے آشنا کرائیں: مولانا سید سیف عباس نقوی

لکھنؤ۔ 28؍فروری 2025 کو گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں علماء کا جلسہ "استقبال رمضان المبارک” کے عنوان سے زیر صدارت مولانا سید سیف عباس منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء ٔنے شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ بعدہ افتتاحی تقریر کرتے ہوئے مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا: رمضان المبارک کا مہینہ جو بے انتہا فضیلتوں کے ساتھ آرہا ہے اور ہم لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہم لوگ ماہ رمضان المبارک میں داخل ہو رہے ہیں لہذا ماہ مبارک رمضان کے اس با برکت مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مساجد میں کثرت سے حاضر مومنین کو مبلغین شریعت محمدی سے آشنا کرائیں کیونکہ مومنین کو مسائل دینیہ و تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کرانا ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔

مولانا مصطفی علی خاں نے قم مقدس میں مبلغین ماہ رمضان کے سالانہ اجتماع میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بیانات کے بعض اقتباسات اور نکات کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز مسائل دینیہ بیان نہیں کر سکتے ہیں تو کم از کم ہفتہ میں دو دن سنیچر اور اتوار کو جس میں زیادہ تر آفس بند ہوتے ہیں، ایسے وقت میں ہم مسائل دینیہ اور تعلیمات اہل بیتؑ سے مومنین کو آشنا کرائیں۔
مولانا شبیہ الحسن نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام الناس اور علما کے درمیان رشتہ مضبوط کرنا ضروری ہے کیونکہ بعض نا سمجھ علماء کے سبب عوام میں غلط پیغام جا رہا ہے لہذا ہم لوگ اپنی اپنی مساجد میں عوام سے رابطہ مضبوط کر کے مسائل شرعیہ جاننے کا شوق و ذوق روز بروز بہتر کرا سکیں۔

اس کے علاوہ دیگر علماء نے بھی جسلہ میں خطاب فرمایا۔
جلسہ میں مولانا افضال حسین ،مولانا نفیس اختر، مولانا کاظم واحدی، مولانا محمد مشرقین، مولانا رہبر عسکری، مولانا غلام عباس، مولانا شمس الحسن، مولانا تفسیر رضا، مولانا وزیر حسن زینبی، مولانا سلمان علی نجفی، مولانا ساجد رضا، مولانا عباس علی نجفی، مولانا آصف سیھتیلی، مولانا سہیل عباس ،مولانا نسیم سلطانپوری، مولانا رضی حیدر ، مولانا امتیاز سیتھلی ، مولانا آغا مہدی مولانا مظہر امام ، مولانا اعجاز سیتاپوری ، مولانا مرزا واحد حسین ، مولانا غضنفر عباس ، مولانا غلام سرور ، مولانا ڈاکٹر علی سلمان ،مولانا محمد زہیر عباس وغیرہ موجود تھے۔