خبریںدنیاشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارےہندوستان

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی كی جانب سے رمضان المبارک میں شیعہ ہیلپ لائن شروع

لکھنو۔ دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری بیان میں محمد شہباز ایلیا نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی اہمیت و فضیلت بے شمار ہیں چونکہ روزہ، نماز اور دیگر عبادات کو صحیح و درست طریقہ سے انجام دینے کے لئے مسائل شرعیہ کا علم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ عبادت خداوند عالم بہتر طریقہ سے انجام دی جائیں۔

جیسا کہ قرآن و احادیث سے یہ بات واضح ہے کہ اگر تمہیں کسی چیز کا علم نہیں ہے تو اہل علم سے پوچھو۔ لہذا مومنین کی سہولیات کے لئے روزہ دار جو کہ پورے دن عبادت میں مصروف ہوتے ہیں تو اس دوران مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا روزہ دار پر تکالیف شرعی عائد ہوتی ہے۔ جس کے تحت مسائل شریعہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح امسال بھی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری شیعہ ہیلپ لائن رمضان المبارک میں شروع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں یہ منفرد انداز میں مومنین و مومنات کی سہولیات کے لئے شیعہ ہیلپ لائن ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے دین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ لہذا مومنین روزہ، نماز، حج و خمس و زکوۃ وغیرہ تمام مراجع کے مقلدین مسائل شریعہ جاننے کے لئے صبح 10 بجے سے 12 بجے تک علماء کے ایک پینل سے شیعہ ہیلپ لائن کے ذریعہ مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

9839097407

9415580936

خواتین کے لئے خصوصی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی۔ لہذا خواتین مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

6386897124

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button