ایشیاءخبریںدنیا

ہم غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی میں شریک نہیں ہیں: انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ تنظیم غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی کسی بھی جبری ہجرت میں حصہ نہیں لے گی۔

ایمی پوپ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی ریڈ لائن ہے، تنظیم ایسی سرگرمیوں میں مداخلت نہ کرنے کے لئے پرعزم ہے جو لوگوں کے جبری انخلاء کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بیانات امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کے جواب میں دیے گئے جس کے مطابق غزہ کے باشندوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا جانا چاہیے اور امریکہ کو خطہ کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے۔

اس تجویز پر خطہ کے ممالک اور دیگر اقوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button