امریکہخبریںدنیاعلم اور ٹیکنالوجی

امریکی فوج نے زمین پر کبھی نہ اترنے والے اپنے انتہائی خفیہ طیارے کی جھلک پیش کی

امریکی فوج نے پہلی بار اپنے انتہائی خفیہ خلائی طیارے "X-37B” کی جھلک پیش کی ہے، جو زمین پر کبھی نہ اترنے والے مشن پر کام کر رہا ہے۔ امریکی اسپیس فورس کے مطابق یہ خلاء میں خاموشی سے گردش کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں زمین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ طیارہ 28 دسمبر 2023 کو لانچ کیا گیا تھا اور اس نے اپنے ساتویں مشن (OTV-7) کا آغاز کیا۔ اس بار یہ زمین کے مدار سے آگے جا کر مزید دور دراز خلائی تجربات کر رہا ہے۔ تصویر میں اس طیارے کی ایک جھلک کرۂ ارض کے پس منظر میں دیکھی جا سکتی ہے، جو 2024 میں لی گئی۔

X-37B میں ایئرو بریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو بغیر اضافی ایندھن خرچ کیے خلائی جہاز کو اپنا راستہ بدلنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ یہ 30 فٹ لمبا اور 15 فٹ پروں کے پھیلاؤ والا بغیر عملے کا طیارہ 500 پاؤنڈ پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ناسا کے مطابق، اس مشن میں حیاتیاتی مواد پر تحقیق کی جا رہی ہے، مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایک تجرباتی لیب سے بڑھ کر کچھ اور ہے۔ چین بھی اپنی خفیہ خلائی ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک نئی خلائی دوڑ میں داخل ہو چکے ہیں۔

طیارے کی زمین پر واپسی کی کوئی طے شدہ تاریخ نہیں۔ اسپیس فورس کا کہنا ہے کہ جب بھی یہ واپس آئے گا، تو خاموشی سے خفیہ دروازوں کے پیچھے غائب ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button