اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیا

غزہ میں شدید ٹھنڈ کے باعث ۳ بچوں کی موت، ۳ کی حالت نازک

غزہ میں شدید ٹھنڈ کے باعث تین نومولود بچوں کی جان چلی گئی جبکہ دیگر تین کی حالت تشویشناک ہے۔ قدس نیٹ ورک کے مطابق اسرائیل کی جانب سے موبائل ہومز اور خیموں کی فراہمی پر پابندی کے دوران یہ افسوسناک اموات ہوئیں۔ پیشنس فرائنڈز بینیولینٹ سوسائٹی اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ کئی دیگر نومولود بچے بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ایک ڈاکٹر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں آٹھ بچوں کو ٹھنڈ سے متاثرہ حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جن میں سے دو صحت یاب ہو چکے ہیں، لیکن باقی تین کی بقا غیر یقینی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ خیمے، ایندھن اور ضروری سامان فراہم کیا جائے تاکہ بچوں کو تحفظ مل سکے۔

اقوام متحدہ (UNRWA) کے مطابق جنوری میں غزہ میں ہائپوتھرمیا کے باعث کم از کم آٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 48,346 سے زائد افراد جانبحق ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button