ایشیاءخبریںہندوستان

مولانا سید نعیم عباس عابدی نوگانوی نے رحلت فرمائی

مغربی اتر پردیش کی مشہور مردم خیز سادات بستی نوگاواں سادات کے مشہور عالم، معلم، مربی، مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نعیم عباس عابدی طاب ثراہ کا انتقال ہو گیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم کا تعلق ایک دینی اور علمی خانوادہ سے تھا، آپ کے آباء و اجداد کی دینی اور علمی خدمات قابل قدر رہی ہیں۔

مولانا سید نعیم عباس صاحب نے 1980 میں قصبہ منگلور ضلع ہریدوار میں عظیم عالم با عمل حضرت سید مرتضی علم الہدی رحمۃ اللہ علیہ کے نام نامی اسم گرامی پر مدرسہ علم الہدی قائم کیا اور اپنے وطن نو گاواں سادات میں مدرسہ جامعۃ المنتظر قائم کیا۔ جہاں سے اب تک سینکڑوں طلاب دینی تعلیم و تربیت پا کر ملک و بیرون ملک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مولانا نعیم عباس صاحب ایک مشہور مبلغ اور بہترین خطیب تھے، تبلیغی خدمات کے سلسلہ میں ملک و بیرون ملک کے سفر کئے۔ نیز آپ ایک بہترین اہل قلم بھی تھے آپ نے ماہنامہ "حجت المنتظر” جاری کیا۔‌

مولانا سید نعیم عباس صاحب قبلہ دینی تحریک کے حامی اور سرگرم رکن بھی رہے اسی سلسلہ میں ایک عرصہ تک مجلس انتظام ادارہ تنظیم المکاتب کے ممبر بھی تھے۔

آپ کی رحلت ایک دینی، علمی، قومی نقصان ہے۔‌ بارگاہ معبود میں رحمت و مغفرت اور علو درجات کی دعا کے ساتھ مومنین سے سورہ فاتحہ کی گزارش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button