خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

قرآن کی ہر آیت مناقب محمد و آل محمد علیہم السلام سے عبارت ہے: علامہ عقیل الغروی

قرآن کریم معجزہ بیان ہے۔ یہ ہر پہلو سے معجزہ ہے۔اسکی ہر آیت کسی نہ کسی پہلو سے مناقب محمد اور آل محمد علیہم السلام سے عبارت ہے۔ امروہہ میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عقیل الغروی نے کہا کہ قرآن مجید کی معجز بیانی کا اعتراف ہر مکتبہ فکر کے دانشور کرتے ہیں۔

علامہ عقیل الغروی نے عربی زبان کی گیرائی و گہرائی اور اسکے فائدے بیان کرتے ہوئے کہا کہ عربی کی ظرفیت سمجھنے کے لئے یہ بات ہی کافی ہیکہ اللہ تعلیٰ نے رہتی دنیا تک لوگوں کی ہدایت کے لئے جو کتاب نازل کی وہ عربی زبان میں ہی ہے۔

علامہ عقیل الغروی نے نوجوانوں سے عربی زبان کو سیکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے اسکے دنیاوی اور اخروی فوائد بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ عربی دنیا کے تقریباً 30 ملکوں کی سرکاری زبان ہے۔ عربی جاننے والے کے لئے تیس ملکوں میں روزگار کے سنہری مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے عربی زبان کا اخروی فائدہ یہ بتایا کہ عربی جاننے والا کٹھ ملاوں کے بیان کردہ قرآن کے غلط مفاہیم کی وجہ سے گمراہ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button