اسلامی دنیاایشیاءپاکستانخبریں

پاكستان : علامہ راجہ ناصر عباس کے وارنٹ گرفتاری انتقامی سیاست کا ثبوت ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو انتقامی سیاست اور حکومتی بوکھلاہٹ کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے، جو جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بے خوف اور اصول پسند رہنما ہیں، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ان کے عزم و استقامت کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ مجلس وحدت مسلمین واضح کرتی ہے کہ کسی بھی غیر جمہوری حربے سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا، اور ہم اپنی عوامی و اصولی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کی روش ترک کرے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ ہم اس غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ بصورت دیگر، ہم اپنے جمہوری و آئینی حقوق کے تحت مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button